احد خان چیمہ کی ضمانت کی درخواست،وکلاء24جون کوبحث کیلئے طلب

احد خان چیمہ کی ضمانت کی درخواست،وکلاء24جون کوبحث کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کے مسٹرجسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس سرداراحمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی ضمانت کی درخواست پروکلاء کو24جون کوبحث کے لئے طلب کر لیاہے، کیس کی سماعت نیب کے پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر ملتوی کی گئی۔درخواست گزار احد خان چیمہ کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں گرفتاری کوچیلنج کرتے ہوئے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ نیب کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام بے بنیاد ہے، نیب دوران ریمانڈ کچھ بھی ثابت نہیں کر سکاہے،درخواست گزار کو ایک سال ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا،درخواست گزار ایک سرکاری ملازم ہے، کہیں فرار نہیں ہوگا۔.

مزید :

علاقائی -