بیگم شمیم اختر کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کیخلاف دائر درخواست مسترد

بیگم شمیم اختر کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کیخلاف دائر درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے قراردیا کہ لیوی ٹیکس کے خلاف سنگل بنچ متعدددرخواستیں خارج کرچکاہے جن کے خلاف اپیلیں دورکنی بنچ میں زیرسماعت ہیں،اس معاملے پر دو رکنی بنچ فیصلہ کرے گا،جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار بیگم شمیم اختر کی جانب سے درخواست میں وفاقی وزارت قانون،وزارت مذہبی امور اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ درخواست گزار ایک رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہے اور فقہ کے مطابق زکوۃ بھی ادا کرتی ہے،درخواست گزار نے ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ٹیکس،عوامی مقاصد کیلئے حکومت کی جانب سے وصول کی جانے والی رقم ہے، انکم ٹیکس لیوی سپورٹ ایکٹ 2013 ء آرٹیکل 73 کے سیکشن 2 (اے)سے متصادم ہے۔

مزید :

علاقائی -