ریلوے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست، جی ایم ریلوے کوسپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں نمٹانے کا حکم

ریلوے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست، جی ایم ریلوے کوسپریم ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریلوے کے 100 سے زائد ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر جی ایم ریلوے کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں 30 روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے،عدالت نے جی ایم ریلوے ملازمین کی سابقہ تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم بھی دیاہے۔درخواست گزار فیصل حسن سمیت دیگر ملازمین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے محکمہ میں فرائص سر انجام دے رہے ہیں،انہیں کو سرپیم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -