وفاقی بجٹ عوام دشمن،اپوزیشن کا منظوری میں ساتھ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

وفاقی بجٹ عوام دشمن،اپوزیشن کا منظوری میں ساتھ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے عوام کا خون تو یہ حکومت اس دن سے ہی چوس رہی ہے جس دن سے وجود میں آئی ہے لیکن اب اس حکومت کا یہ بجٹ عوام کی جان لینا بھی شروع کردے گا بجٹ کی وجہ سے عوام کے اندر مایوسی و بے چینی کے بعد جب خود کشیوں کا رجحان بڑھے گا ہم اس بجٹ کو جان لیوا قرار دیکر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں وگرنہ اس کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر دوسروں کو بجٹ بنانے کا ماضی میں طعنہ دینے والوں نے آج آئی ایم ایف کے لوگوں کو حکومت میں ہی بھرتی کر لیا ہے اور ان کو کھلی چھٹی دیدی ہے کہ وہ غریب عوام کیساتھ جو چاہیں کرتے پھریں،افسوس کی بات ہے آج ان کی پالیسوں کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے،جان لیوا بجٹ کو فی الفور واپس لیکر عوامی امنگوں ا ور خواہشات کے مطابق بجٹ پیش کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم ایسے بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔

سیف الملوک کھوکھر

مزید :

صفحہ اول -