بجٹ عوام دوست،پی پی، ن لیگ کی دھمکیاں کرپشن بچاؤ تحریک کو آگے بڑھانا ہیں

بجٹ عوام دوست،پی پی، ن لیگ کی دھمکیاں کرپشن بچاؤ تحریک کو آگے بڑھانا ہیں

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے حکومت نے ایک بہترین اور عوام دست بجٹ پیش کیا ہے اور اس میں عام آدمی پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ عام آدمی اور تاجروں کو ہر ممکن طریقے سے سہولیات دینے کی کوشش کی گئی ہے، ا پو زیشن بجٹ کو بنیاد بنا کر اپنی کرپشن بچاؤ تحریک کو آگے لیجانا چاہتی ہے اس کے باوجود کوئی بھی اپوزیشن کی جماعت پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا دراصل مریم نواز اور بلاول بھٹو ابو بچاؤ مہم پر نکلنے کیلئے بجٹ کو پاس نہ ہونے دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں تمام جماعتوں نے بجٹ کو ایک متوازن بجٹ قرار دیا ہے اسلئے اپوزیشن کی طرف سے اس کو پاس نہ ہونے دینے کی دھمکیاں بلا جواز اور کرپشن بچاؤ مہم کو تقویت دینے کا ایک طریقہ ہے حکومت ان کی دھمکیوں میں نہیں آئے گی۔

عندلیب عباس

مزید :

صفحہ اول -