اپوزیشن کی بجٹ پاس نہ ہونے دینے کی بات غلط، بحث میں حصہ لینا،تجاویز دینا حق

اپوزیشن کی بجٹ پاس نہ ہونے دینے کی بات غلط، بحث میں حصہ لینا،تجاویز دینا حق

  

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے اپوزیشن کو بجٹ پاس نہ ہونے دینے کی بات کرنے کی بجائے بجٹ پر بحث میں بھرپور حصہ لینا چاہئے اور انہوں نے جو بھی کوئی بات یا بجٹ پر تجاویز دیناہیں وہ اسمبلی میں آکردیں، مجھے امید ہے حکومت اپوزیشن کی تجاو یز کو بجٹ میں شامل کرلے گی،بجٹ ایک عوامی ایشو ہے اورا س کو پاس کروانے کیلئے اپوزیشن کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتیں جو وسائل چھوڑ کر گئی ہیں آنیوالی حکومت نے اس کے مطابق ہی ا پنا بجٹ بنانا ہوتا ہے جتنے وسائل حکومت کے پاس اسوقت موجود ہیں اس کے مطابق اس نے ایک بہترین بجٹ پیش کیا اور جہاں تک ممکن ہو سکا عوام کو ریلیف بھی دیا ہے۔

کامل علی آغا

مزید :

صفحہ اول -