اپوزیشن عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ہٹا ئے،اے این پی

اپوزیشن عوام کو اعتماد میں لینے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ہٹا ئے،اے این پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد بحال کروانے کے لئے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ہوگا،چیئرمین سینیٹ کو نہ ہٹایا گیا تو عوام بلاول بھٹو اور مریم نواز پر اعتماد نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز حکومت مخالف تحریک کے لئے سنجیدہ ہیں تواپوزیشن جماعتیں مل کر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹائیں اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک لائیں ان کو ہٹانے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے لئے متفقہ امیدوار لایا جائے، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ناگزیر ہو چکاہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر اے این پی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
اے این پی

مزید :

صفحہ اول -