پنجاب بھر کی بیورو کریسی میں 7اہم پوسٹوں پرنئی تقرریاں و تبادلے

پنجاب بھر کی بیورو کریسی میں 7اہم پوسٹوں پرنئی تقرریاں و تبادلے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور گریڈ 21،20اور 19کے افسروں کے تقرر اور تبادلوں کے احکا ما ت جاری کر دیئے،گورنر چوہدری سرورنے منظوری دیدی جبکہ چیف سیکریٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن نمبر SI.2-2/2019 کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر کو تبدیل کر کے کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا ہے جبکہ سیکر ٹری انفا ر میشن مومن آغا کو بھی تبدیل کیا گیا ہے،انہیں ثاقب ظفر کے تبادلے سے خالی ہونے والی سیٹ پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے جبکہ مو من آغا کی جگہ سیکرٹری انفارمیشن کا اضافی چارج جہانگیر انور کو دیا گیا ہے۔اسی طرح گریڈ 20 کے سلمان اعجاز سیکرٹری لٹریسی نان فار مل بیسک ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔گریڈ 21 کے عار ف انور بلوچ کمشنر ساہیوال کو بھی تبدیل کر کے سیکرٹری لٹریسی لگا دیا گیا ہے اور اس کیلئے یہ پوسٹ گریڈ 20سے اپ گریڈ کر کے گریڈ21 کی کر دی گئی ہے۔اسی طرح تقرری کے منتظر ندیم الرحمن کو کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے جبکہ فرحت جبین ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن کو تبد یل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔اسی طرح جہانگیر انور گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر آفس کو تبدیل کر کے فرحت جبین کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ایڈمن تعینات کیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہیں سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچرل ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے جو ریگولر سیکرٹری کی تعیناتی تک فرائض سر انجام دیں گے۔

تقرر تبادلے

مزید :

صفحہ اول -