پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 29 ججوں کے تبادلے،تعیناتیاں

پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے 29 ججوں کے تبادلے،تعیناتیاں

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 29 ججوں کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،چیف جسٹس مسٹر جسٹس سردارمحمدشمیم خان کی منطوری کے بعد اس سلسلے میں رجسٹرارلاہورہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، چیف جسٹس کی ہدایت پر 11 ایڈیشنل سیشن ججوں اور 18 سول ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں،جن ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ان میں سے چودھری قاسم جاوید کا لاہور سے راجن پور، عابد رضا خان کا لاہور سے صادق آباد، عمر فاروق بھٹی کا لاہور سے خان پور، حسنین احمد کا لاہور سے سرگودھا، خورشید عالم بھٹی کا لاہور سے لیاقت پور، رانا سہیل طارق کا لاہور سے رحیم یارخان، دانش افضل کا لاہور سے بہاولپور، محمد اویس کا لاہور سے مظفر گڑھ، راجہ محمد اقبال کا ننکانہ صاحب سے جنڈ، جاوید اقبال بوسال کا جنڈ سے اٹک اور محمد کاشف کا مظفر گڑھ سے ننکانہ صاحب تبادلہ کیا گیاہے، تبدیل ہونے والے سول ججوں میں سے فاروق احمد کا لاہور سے صادق آباد، جہانگر وینس کا لاہور سے گوجرہ، اہتشام مقرب کا لاہور سے گجرات، اسیدالرحمن اعوان کا لاہور سے نوشہرہ ورکاں، ابوبکر صدیق کا لاہور سے جہلم، اظہر اقبال کا لاہور سے چکوال، محمد یوسف کا لاہور سے لاہور کینٹ، محمد اسلام کا لاہور سے کلرسیداں،محمد اسد ساجد کا لاہور سے ماڈل ٹاؤن کچہری، عمران عابد کا لاہور سے ملتان، وسیم حسین کا لاہور سے پھالیہ، توقیر فاطمہ کا لاہور سے بوریوالا، عبدالواجد کا لاہور سے احمد پور شرقیہ، شفقت حسین کا لاہور سے عیسیٰ خیل، چودھری قیصر شہزاد کا منڈی بہاؤالدین سے وزیرآباد، تیمور افضل کا جنڈ سے اٹک،محمد آصف کا اٹک کا تلہ گنگ اور شیر افضل کا تلہ گنگ سے جنڈ تبادلہ کردیاگیاہے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ اول -