پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت، منی لانڈ رنگ روکنے کیلئے داخلی کنٹرول بہتر کیا: شاہ محمود

پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت، منی لانڈ رنگ روکنے کیلئے داخلی کنٹرول ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی لندن میں برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات ہوئی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات کے دوران سیکیورٹی تعاون، منظم جرائم کی بیخ کنی، منی لانڈرنگ کی روک تھام، رقم کی غیر قانونی منتقلی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے تکنیکی امور میں معاونت اور سنگین جرائم کی بیخ کنی کیلئے استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ساجد جاوید نے منی لانڈرنگ کی روک تھام سمیت باہمی دلچسپی کے امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب مائیک پومپیو نے ٹیلیفون پر دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات سے مائیک پومپیو کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک امریکہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،پاک امریکہ وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔گفتگو میں ایف اے ٹی ایف کی طرف سے مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منی لانڈرنگ،دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے داخلی کنٹرول بہتر کیا ۔افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی گفتگو ہوئی، پاک امریکہ وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شاہ محمود

مزید :

علاقائی -