سپیکر پنجاب اسمبلی نے سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

سپیکر پنجاب اسمبلی نے سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

  

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے نیب کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ گرفتاری کے بعد گزشتہ روز وہ پہلی بار پروڈکشن آرڈر پرپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے بجٹ سیشن کے لئے پہلے ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہوچکے ہیں۔ حمزہ شہباز اور سبطین خان نیب کی حراست میں ہیں جبکہ خواجہ سلمان رفیق نیب کیس میں جیل میں ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -