عمران خان اپنے گھر کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، شہباز گل

عمران خان اپنے گھر کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سفر اور سیکورٹی کے اخراجات حکومت اٹھاتی ہے کیونکہ وہ ریاست کی ضرورت ہے، عمران خان اپنے گھر میں رہتے ہیں اوراسکے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں سوائے سفر اور سیکورٹی کیونکہ وہ ریاست کی ضرورت ہے اور اپنے گھر میں رہتے ہیں، وزیراعظم سیکرٹریٹ کا خرچ انہوں نے 40% کم کیا۔ نوازشریف یا شاہد خاقان صاحب 1 ارب 40 کروڑ تک خرچہ کرتے تھے۔ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا خرچ عمران خان نے چالیس فیصد کم کیا ہے، نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی ایک ارب چالیس کروڑ تک وزیراعظم ہاوس میں خرچ کرتے تھے۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -