پاکستان سے بجٹ سپورٹ کیلئے مذاکرات جاری ہیں، اے ڈی بی

پاکستان سے بجٹ سپورٹ کیلئے مذاکرات جاری ہیں، اے ڈی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منیلا(صباح نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے کہا ہے پاکستان کیساتھ بجٹ سپورٹ کیلئے مذاکرات جاری ہیں، اے ڈی بی پا کستان کو بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں میں توازن کیلئے مدد کر سکتا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو میکرو اکنامک، ادارہ جاتی اصلاحات و معاشی استحکام میں بھی معاونت مدد دے سکتا ہے، اے ڈی بی کو ان مسائل پر پاکستان سے بات چیت پر خوشی ہے۔کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا پاکستان کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، حتمی فیصلے اور مالی مدد کا حجم طے ہونے پر اے ڈی بی بورڈ منظوری دے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید :

علاقائی -