پیپلز پارٹی کا 23جون سے مہنگائی کیخلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان

پیپلز پارٹی کا 23جون سے مہنگائی کیخلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان

  

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے 23 جون سے مہنگائی، پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان کر دیا۔پیر کو یہاں کراچی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیاتی سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 23جون اتوار کے روز سے احتجاجی مظاہرے شروع کریں گے،کراچی میں 50دن میں 50 مظاہرے ہوں گے، جولائی میں بہت بڑا جلسہ ہو گا جس سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، دو، تین برسوں میں سیاسی سر گرمیاں ہوئیں، پیپلز پارٹی،تحریک انصاف، ایم کیو ایم کے جلسے اس میں کامیاب ہوئے، یہ جلسہ پہلے کے جلسوں سے بڑا ہو گا، پورے ملک میں مختلف مقامات پر جلسے ہو رہے ہیں، عوام مہنگائی کی لہر کو مسترد کرنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ ہیں، پٹرول،بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اپوزیشن کی جماعتیں مل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گی، حکومت نے جس طرح نیب کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ حکومت کے ساتھ لائیں گے، عوام مہنگائی کی لہر کو مسترد کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کیلئے جلسے میں حکومت کے مظالم عوام کے سامنے رکھیں گے،پی پی 21جون کو نوابشاہ جلسہ کرے گی۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ اول -