اسلام آباد، نمل یونیورسٹی پر شر پسند عناصر نے دھاوا بول دیا

اسلام آباد، نمل یونیورسٹی پر شر پسند عناصر نے دھاوا بول دیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں مبینہ طور پر شر پسند عناصر نے دھاوا بول دیا۔یہ عناصر (نمل پختون کونسل) کے نام پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات پر تشدد کرنا اور انہیں ڈرانا،دھمکانا معمول بنا چکے ہیں جس کے خلاف طالبات کے والدین نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مداخلت کی اپیل کر دی ہے۔اس حوالے سے والدین کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں شکایت کی گئی ہے کہ شر پسند عناصر نے ایک سے زائد مرتبہ یونیورسٹی کی حدود میں دھاوا بولا ہے اور طالبات کو تنگ بھی کیا ہے۔انہیں ڈرایا،دھمکایا جاتا ہے اسلحہ کی نمائش بھی معمول بن چکی ہے اور ایسا غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام یونیورسٹی میں عمر خان،وزیر خان اور سمیع اللہ نامی عناصر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ (نمل پختون کونسل) کے نام پر کر رہے ہیں۔لہذٰا طلبہ و طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

نمل یونیورسٹی

مزید :

علاقائی -