پاکستانی وبھارتی فوجیں قازقستان میں انسداد دہشتگردی مشقوں میں حصہ لیں گی

پاکستانی وبھارتی فوجیں قازقستان میں انسداد دہشتگردی مشقوں میں حصہ لیں گی

  

نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان اور بھارت کی مسلح افواج رواں سال قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے فریم ورک کے تحت منعقد ہونیوالی انسداد دہشت گردی مشقوں میں حصہ لیں گی۔پیر کو ایک بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی افواج ان د یگرچھ ایس سی او کے رکن ممالک میں شامل ہونگی جو رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے فریم ورک کے تحت منعقد ہونے والی کثیرالملکی انسداد دہشتگردی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔نئی دہلی میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی قازقستان میں ہونیوالی ”سورے ارکاانسداد دہشتگردی مشق2019ء“ میں جنوبی ایشیا ء کے دو جوہری ہتھیاروں سے مسلح ممالک فروری میں ہونیوالی فوجی کشیدگی میں اضافے کے بعد حصہ لیں گئے۔کثیر الملکی فوجی مشقوں میں بھارت اور پاکستان دوسری مرتبہ اسی طرح کے ایس سی او کے فریم ورک کے تحت ہونے والی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جو 2018ء میں روس کی یورال پہاڑیوں میں ”پیس مشن 2018ء“مشق کے نام سے منعقد ہوئی تھی۔

پاک،بھارت فوج

مزید :

علاقائی -