”میچ اور سٹرائیک کا موانہ نہیں کیا جا سکتا“ بھارتی ٹیم اچھا کھیلی اور جیتی، ترجمان پاک فوج 

”میچ اور سٹرائیک کا موانہ نہیں کیا جا سکتا“ بھارتی ٹیم اچھا کھیلی اور جیتی، ...

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شا کے اپنی ٹیم کو ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کیخلاف کامیابی پر مبارکباد کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ اور سٹرائیک کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کامیابی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”ٹیم بھارت کی طرف سے پاکستان پر ایک اور سٹرائیک اور نتیجہ وہی نکلا“۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہر بھارتی فخر محسوس کر رہا ہے اور متاثر کن کامیابی کی خوشی منا رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرنے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے امیت شاہ کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ”محترم امیت شاجی،آپکی ٹیم اچھا کھیلی اور کامیابی حاصل کی،دو مختلف معاملات کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، جیسا کہ سٹرائیکس اور کرکٹ میچ، اگر آپ کو شک ہے تو برائے مہربانی 28 فروری کو ہماری نوشہرہ کی جوابی سٹرائیکس اور بھارتی فضائیہ کو جواب کا نتیجہ دیکھ لیں جس میں دو بھارتی لڑاکا طیارے گرائے گئے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ ”حیران ہوتے رہیں“۔

آصف غفور ا

مزید :

صفحہ اول -