بابو صابو،مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونیوالا نوجوان سہیل سپردخاک

بابو صابو،مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونیوالا نوجوان سہیل سپردخاک

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے کیمپ جیل کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے سہیل کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔مقتول کی نعش جب بابو صابو پہنچی تووہاں کہرام مچ گیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی مقتول کے گھر ڈیوٹی پر موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق نوناریاں کے ملک بابر اور شیری بھٹی کا5لاکھ جوئے کی رقم کا تنازعہ چل رہا تھا۔2018میں ملک بابر جب رقم لینے شیری بھٹی کے پاس آیا تو اس نے رقم دینے سے انکار کر دیا تب شیری بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی ویڈیو بنائی، ویڈیو اعلی افسران تک پہنچی تو پولیس حکام نے سخت کارروائی کا حکم دیا تب ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے۔شیری بھٹی گروپ نے ملک بابر گروپ کے شوٹر وقار ملائی کو شیراکوٹ میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تب انہوں نے مقدمہ درج نہیں کروایا اور اعلان کیا کہ وہ خود اسکا بدلہ لینگے۔بتیایا گیا ہے کہ ملک بابر گروپ کے ارکان چند روز قبل بھی سہیل کے دفتر گئے لیکن وہ وہاں نہ ملا۔ پولیس کے مطابق سہیل اپنے برادر نسبتی اور دیگر رشتے داروں کے ہمراہ کی تقریب سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا کہ کیمپ جیل کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار شوٹرز نے پراڈو جیپ پر فائرنگ کر دی جس سے سہیل ہلاک اور عامر زیشان،عرفان وغیرہ 5افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے اس وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم وہ پہلے ہی گھروں کو تالے لگا کر غائب تھے۔

مزید :

علاقائی -