ڈولفن اہلکار پٹرولنگ کے دوران سپیڈ مناسب رکھیں،ڈی آئی جی آپریشنز

ڈولفن اہلکار پٹرولنگ کے دوران سپیڈ مناسب رکھیں،ڈی آئی جی آپریشنز

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیرصدارت ڈی ایس پیز کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈی ایس پی مغلپورہ صوبہ خان، ڈی ایس پی نولکھا وقار الحق، ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سول لائنز ناصر ملک،ڈی ایس پی ڈولفن سٹی غلام احمد چیمہ، ڈی ایس پی ڈولفن اقبال ٹاؤن افضال احمد،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزفرحت عباس اور ڈی ایس پی موبائل سٹی بشریٰ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف سرکاری امور بارے جاری کی جانے والی ہدایات کی فوری بجا آوری اور کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔اشفاق خان نے کہا کہ ڈولفن اہلکار معمول کی پٹرولنگ کے دوران سپیڈ مناسب رکھیں۔غصہ دلانے پرجذبات کنٹرول میں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ فرد واحد کے مثبت یا منفی رویے پر پوری فورس کی نیک نامی یا بدنامی منحصر ہے۔

مزید :

علاقائی -