چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے ضلعی عدلیہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے لیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس سردار شمیم احمد خان نے مختلف اضلاع کی عدالتوں کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ججوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے پنجاب کے 9اضلاع کی ضلعی عدلیہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیاہے،چیف جسٹس نے بہاولنگر،گوجرانوالہ،حافظ آباد، جھنگ، لیہ، ننکانہ، نارووال، سیالکوٹ اور وہاڑی کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات جلد نہ نمٹانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،چیف جسٹس نے زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -