وزیر مملکت صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا کا گیٹزفارما سیوٹیکل کمپنی کا دورہ

وزیر مملکت صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا کا گیٹزفارما سیوٹیکل کمپنی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن(NHSRC)،ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا نے پاکستان کی اُس واحد فارما سیوٹیکل کمپنی کا دورہ کیا جس کی مینو فیکچرنگ فیسلٹی کو حال ہی میں عالمی ادارہ ء صحت -(WHO) جنیوا کی طرف سے پری کوالیفائی اور منظور کیا گیا ہے۔انھوں نے گیٹزفارما کا دورہ کیا جو ادویات برآمد کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے گیٹز فارما کو تمام انڈسٹریز میں سے پاکستان کی76 ویں سب سے بڑی برآمد کنندہ کا درجہ دیا گیا ہے اور فارما سیوٹیکل کیٹگری میں مسلسل پچھلے14 سالوں کے دوران سب سے زیادہ برآمد پر پرائم منسٹر highest ایکسپورٹ ٹرافی سے نوازا گیا۔زیر موصوف نے تقریباً تین گھنٹے کے اپنے دورے میں گیٹز فارما کی مینو فیکچرنگ اور پراڈکشن فیسلٹی، کوالٹی کنٹر ول لیبارٹریز، اسٹیبلٹی ایریا، ٹیکنیکل اور یوٹیلٹی ایریاز کودیکھا اور اس کے کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز کا تنقیدی جائزہ لیا اور مشورے دیئے۔انھوں نے پراڈکشن اور کوالٹی کنٹرول کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی جس کی وجہ سے کمپنی کوWHO اور PIC/S کی توثیق حاصل ہوئی۔
وزیر مملکت نے پاکستان میں ضروری ادویات بالخصوصHIV کے علاج میں استعمال ہونے والی دواؤں کی عدم دستیابی کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔گیٹز فارما کے سی ای او، خالد محمود نے وزیر مملکت کو یقین دلایا کہ گیٹز فارما ناگزیر ادویات خاص طور سے HIV کے علاج میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد دے گی۔انھوں نے گیٹز فارما پر زور دیا کہ وہ ملک کی فارما سیوٹیکل برآمدات میں اضافے کا عمل جاری رکھے۔
وزیر مملکت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فارما سیوٹیکل سیکٹر کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور برآمدات بڑھانے کے لیے مفید مشورے دیئے۔انھوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق حکومت اور ان کی وزارت،صحت اور دوا سازی کے شعبہ میں تبدیلی اور پاکستان سے دواؤں کی برآمد بڑھانا چاہتی ہے۔کمپنی کی انتظامیہ نے آنے والے برسوں میں اور زیادہ برآمدات کے لیے بہترین کوششیں کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید :

کامرس -