صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ڈاکووں اور چوروں نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی،گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کرآ صف اور ان کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ75ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔سر ور روڈ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کریا سراور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ30ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ستو کتلہ میں 4 موٹرسائیکل سوار ڈاکوانو ار اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے75ہزار روپے نقدی و زیورات چھین کر لے گئے۔شا ہد رہ ٹا ؤ ن میں الیا س اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 3 لاکھ40ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مستی گیٹ میں رضا اور اس کی فیملی سے2لاکھ75ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،ہر بنس پو رہ میں نعما ن سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے گئے۔ شفیق آ با د میں اسلم سے2لا کھ20ہزار اور موبائل فون،مصطفی ٹاؤ ن سے با بر سے1لا کھ 30ہزار نقدی اور موبائل فون،اچھر ہ میں مقصو د سے90ہزار نقدی اور موبائل فون،سند رمیں عر فا ن سے95ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے گئے۔علاوہ ازیں ریس کو رس،چو ہنگ اور بر کی سے گاڑیاں اور لو ئر ما ل،یکی گیٹ،شادباغ،جو ہر ٹا ؤ ن،نشتر کا لو نی،گو المنڈ ی اور شادمان کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔