ٹی سی ایل نے پاکستان میں ہوم اپلائنس متعارف کرادیں

ٹی سی ایل نے پاکستان میں ہوم اپلائنس متعارف کرادیں

  

لاہور(پ ر)دنیا میں ایل ای ڈی ٹی وی کے دوسرے بڑے برانڈ ٹی سی ایل نے پاکستان میں ایئر کنڈیشنر متعارف کراکے ہوم اپلائنسز مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔17.85ارب ڈالرز کے عالمی ریونیو کی حامل اور 13.1ارب ڈالرز کی برانڈ ایکویٹی کی مالک ٹی سی ایل الیکٹرانکس نے سال2018میں ریکارڈ اعداد و شمار حاصل کئے۔مقامی طور پر ٹی سی ایل پاکستان میں نمایاں مارکیٹ شیئر کے ساتھ ٹی وی مارکیٹ میں ایک بڑی کمپنی کی حیثیت سے سامنے آئی ہے۔عالمی طور پر ٹی سی ایل کا شمار چھ پروڈکشن کی بنیاد پر ایئر کنڈیشنر تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کی پیداواری استعداد 13ملین سیٹس سالانہ ہے۔ہوم اپلائنسز سیکٹر میں کمپنی کی پیشقدمی پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کا ایک حصہ ہے۔پاکستان میں ایئر کنڈیشنر متعارف کرنے کے حوالے سے ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر سنی یانگunny Yang,کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمارے لئے ایک بہت مضبوط مارکیٹ رہی ہے جہاں ہم نے گزشتہ تین سے چار برسوں کے دوران سالانہ بنیاد پر 20فیصد کی شرح سے ترقی حاصل کی ہے اور مستقبل میں بھی ہماری عالمی ترقی کی حکمت عملی کے حوالے سے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

پاکستان میں ایئر کنڈیشنر کی انتہائی مناسب مارکیٹ موجود ہے اور اس ایئر کنڈیشنرز کے ساتھ ہوم اپلائنسز مارکیٹ میں ٹی سی ایل کی پیشقدمی ٹی وی مارکیٹ میں ہماری کامیابیوں کے تسلسل کو آگے بڑھائے گی۔ٹی سی ایل پاکستان کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اپنی ایئر کنڈیشنر سیریز متعار ف کرانے کے حوالے سے انتہائی پرجوش و پر امید ہیں،پاکستان میں اپنے برانڈ کی کامیابی کی بنیاد پر ہم ابتدائی طور پر تین مختلف بی ٹی یو استعداد کے دو ماڈلز متعارف کرارہے ہیں اور اس نئی انڈسٹری میں اپنی پیشقدمی کے موقع پر ہم اپنے صارفین کو اعلیٰ مصنوعات کے فراہمی کے اپنے فلسفے پر مکمل طور سے کاربند رہیں گے۔

ٹی سی ایل عالمی کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری کا ایک سرکردہ برانڈ ہے جو کہ 150سے زائد ممالک میں فروخت ہوتا ہے۔ٹی سی ایل پاکستان میں سال2017سے ٹاپ تھری ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ز میں شامل ہے جبکہ بڑے سائز کے ٹی وی اور 4K UHD کٹیگری میں ٹی سی ایل نمایاں مارکیٹ شیئر کے ساتھ موجود ہے۔

مزید :

کامرس -