سٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس
لاہور(پ ر) اسٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی آفس سنٹرل پارک فیز Iمیں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صدر محمد اصغر نے کی، اجلاس میں جنرل سیکرٹری سوسائٹی آصف شاہین، نائب صدر ملک شرافت علی، ایگزیکٹو ممبران سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی محکمہ کوآپریٹو پنجاب کی رجسٹرار ڈاکٹر خورشید اور جوائنٹ رجسٹرار چودھری حس عباس کی ہدایت پر سرکل رجسٹرار جلیل احمد قریشی، اسسٹنٹ رجسٹرار محمد فاروق سوہل، اسسٹنٹ رجسٹرار مزمل حسین شاہ اور تنویر حسین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اجلاس کی کارروائی کو سپروائز کیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری یاسین نے حاصل کی اس کے بعد قاری شجاعت علی حیدر نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کی۔ اس کے بعد صدر محمد اصغر نے ممبران کے سامنے ایجنڈا پیش کیا جسے اکثریتی رائے سے منظور کر لیا گیا۔ رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر ایجنڈے میں شامل آئٹم نمبر 5اور 10کو ڈسکس نہیں کیا گیا۔صدر سوسائٹی محمد اصغر نے اجلاس میں شریک تمام ممبران اور کوآپریٹوز افسران کا شکریہ ادا کیا۔
کیپشن
لاہور:اسٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ اجلاس سے صدر محمد اصغر اور جنرل سیکرٹری آصف شاہین خطاب کر رہے ہیں