پیرس ایئر شو میں پاکستان کے جے ایف17 تھنڈر کاشاندار مظاہرہ

پیرس ایئر شو میں پاکستان کے جے ایف17 تھنڈر کاشاندار مظاہرہ

  

پیرس(این این آئی) پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53ویں بین الاقوامی ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔اس پروقار تقریب کا افتتاح فرانسیسی صدرایمانول میکرون نے کیا۔ اس تقریب میں معین الحق سفیر پاکستان اور پاکستانی مسلح افواج کے وفد کے اعلی اراکین نے شرکت کی۔ پاکستان ایئر فورس کے وفد کی قیادت ایئر مارشل احمر شہزاد حلال امتیاز (ملٹری)، چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ اور ایئر وائس مارشل محمد مغیث افضل ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی پاکستان ایئر فورس کر رہے ہیں۔اس ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس نے جے ایف 17تھنڈر لڑاکا طیارے فضائی مظاہروں اور نمائش کیلئے پیش کیئے جبکہ پاکستان نیوی کا ایک اے ٹی آر یئر کرافٹ بھی حصہ لے رہا ہے۔ جے ایف17 تھنڈر اس بین الاقوامی ایئر شو میں روزانہ کی بنیاد پر اپنی بہترین اور اعلی صلاحیتوں کے ساتھ اپنی اڑان جاری رکھے گا۔

پیرس ایئر شو

مزید :

علاقائی -