سی سی آئی نے ڈبلیوڈبلیوایف کے تعاون 2سے4واٹرفلٹرپلانٹس نصب کردیے

سی سی آئی نے ڈبلیوڈبلیوایف کے تعاون 2سے4واٹرفلٹرپلانٹس نصب کردیے

  

لاہور(پ ر) ہر قسم کی زندگی کی موجودگی اور اس کے تحفظ کے لئے پانی ایک اہم ذریعہ ہے۔ UNICEF کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 38فیصد بچے stunted گروتھ کا شکار ہیں۔ اسٹنٹنگ ان کی جسمانی نش و نما کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی نش و نما کو بھی متاثر کررہی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے CCI پاکستان نے WWF پاکستان کے تعاون سے ”پانی“ نامی منصوبے کے تحت ملک بھر میں پینے کیلئے محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس نصب کر دیئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت اب تک 2013 سے 2018 کے درمیان 24 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب ہو چکے ہیں جن کی بدولت غیر مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے تقریباََ 750,000 لاکھ افراد کو پینے کیلئے محفوظ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔اس منصوبے ”پانی“ کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے CCI پاکستان کے جنرل منیجر Ahmet Kursad Ertin اور WWF پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقوی خان نے 2019 میں پاکستان بھر میں مزید چار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے معاہدہ کیا ہے۔

CCI پاکستان ترکی، پاکستان، قازقستان، آذر بائجان، کر غزستان، ترکمانستان، اردن، ایراق، شام اور تاجکستان میں کام کرنے والی کثیر الملکی کمپنی CCI کی ذیلی کمپنی ہے۔ سی سی آئی کوکا۔کولا سسٹم کی ایک اہم بوٹلر کمپنی ہے جو کوکا۔کولا کمپنی کے مشروبات تیار کرنے، ان کو بیچنے اور ان کی تقسیم کی ذمہ دار ہے۔

مزید :

کامرس -