کراچی‘یو آئی ٹی کے زیر اہتمام نیشنل سائنس اینڈ انوویشن فئیرکاانعقاد

کراچی‘یو آئی ٹی کے زیر اہتمام نیشنل سائنس اینڈ انوویشن فئیرکاانعقاد

  

لاہور(پ ر)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے پاکستان سائنس کلب (پی ایس سی) کے اشتراک سے نیشنل سائنس اینڈ انوویشن فیئر 2019ء (این ایس آئی ایف 19) منعقد کیا جس میں IEEE YESIST 12 اور IEEE SPECTRUM'19 کے بیک وقت ایونٹس بھی شامل تھے جو یو آئی ٹی کراچی کیمپس میں منعقد ہوئے۔ ای سی او سائنس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین سومرو تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اعزازی مہمان ریٹائرڈ پروفیسر اور ممتاز قومی پروفیسر، پروفیسر ڈاکٹر بھاوانی شنکر چودھری بھی دیگر معزز مہمانوں اور طلباء کے ہمراہ موجود تھے۔ نیشنل سائنس اینڈ انوویشن فیئر 2019ء طلباء کے لئے اپنے آئیڈیاز کو پاکستان سائنس کلب کی چھت تلے ایک بڑے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا ایک شاندار موقع ہے، یہ نہ صرف شرکاء کی سماجی ترقی کیلئے کردار ادا کرے گا بلکہ معاشرے کی بہتری کے لئے سائنسی اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے امکانات کی تلاش اور ان کی تجزیاتی مہارتوں کی تیاری میں بھی مدد کرے گا۔ اس سے قبل شرکاء سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے آئیڈیاز کو مقررہ وقت کے اندر جمع کرائیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلہ میں حصہ لیں۔پاکستان سائنس کلب نے 12 سے 20 سال کی عمر کے طلباء کے لئے شاندار چیلنجز تیار کئے اور NSIF19 میں اپنے novel آئیڈیاز اور پراجیکٹس کی نمائش اور شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کی۔

 جو ”Innovation Challeng“ کے ساتھ شروع ہوا جس میں ”Maker Fair“، ”Junior Einstein“ مقابلے شامل تھے اور اس کا اختتام IEEE Spectrum کے بارے میں تکنیکی پریزنٹیشن سے ہوا۔ 

ملک بھر سے شرکاء کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی مختلف فیلڈز پر اپنی تحقیق پیش کرنے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ گرینڈ پرائز جیتنے والے تین طلباء ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل سائنس کانٹیسٹ CASTIC میں دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک کے شرکاء کے ہمراہ شرکت کا موقع حاصل کریں گے۔ خصوصی انعام جیتنے والا ایک امیدوار اسٹیم فورڈ انٹرنیشنل یونیورسٹی تھائی لینڈ میں جونیئر آئن سٹین کمپی ٹیشن IEEE YESIST میں شرکت کرے گا۔ پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے والے امیدوار کو NSIF19 میں بھی پیش کیا جائے گا۔ 

ڈائریکٹر یو آئی ٹی ظاہر علی سید نے اس موقع پر کہا کہ یو آئی ٹی میں ہمارے اہداف پی ایس سی سے مطابقت رکھتے ہیں سمر سائنس کیمپس، سائنس فیئرز اور مقابلوں جیسی مختلف سائنسی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے پاکستان بھر میں سائنسی ٹیلنٹ کی سرگرمی سے تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ دونوں ادارے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں  کی سطح پر مستقبل کے سائنسدانوں، ٹیکنالوجی ماہرین اور آئی ٹی ٹیلنٹ کی شناخت اور فروغ کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پی ایس سی، سائنس کے ہونہار طلباء کیلئے سہولتیں اور مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ جدت کے لئے ان کی مہارتوں کو استعمال کیا جا سکے اور ان کے سائنسی مفادات میں معاونت کی جا سکے۔ 

مزید :

کامرس -