پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی سے ارجنٹائن کے سفیر کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ارجنٹائن کے سفیر عیوان ایوانسوچ نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ارجنٹائن کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات