شیخوپورہ سول عدالتیں: ٹینڈ ر جاری کئے بغیر کروڑوں کے اخراجات، رسیدیں نہ ریکارڈ

شیخوپورہ سول عدالتیں: ٹینڈ ر جاری کئے بغیر کروڑوں کے اخراجات، رسیدیں نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے شیخوپورہ کی سول عدالتوں کی فرانزک آڈٹ رپورٹ جاری کرد ی ہے،رپورٹ میں متعددبے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق سول عدالتوں کے سٹورز کے لیے 31 لاکھ 14 ہزار 382 روپے کی غیر قانونی خریداری کی گئی،ٹینڈر جاری کیے بغیر 3 کروڑ 57 لاکھ 36 ہزار 450 روپے کے اخراجات کئے گئے،شیخوپورہ کی سول عدالتوں میں فرنیچر مشینری اور آئی ٹی آلات کے لیے 60 لاکھ 41 ہزار 235 روپے کے مشکوک اخراجات کئے گئے،یوٹیلیٹی بلز کے لیے 59 لاکھ 22 ہزار 382 روپے کی رقم ایڈوانس ادائیگی کی مد میں ادا کی گئی،شیخوپورہ کی عدالتوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے 27 لاکھ 67 ہزار 150 روپے کے اضافی اخراجات کئے گئے، شیخوپورہ کی سول عدالتوں میں 18 لاکھ 54 ہزار 790 روپے کے پٹرول آئل کی مد میں خرچ کی گئی رقم کا رجسٹر مرتب نہیں کیا گیا،فرانزک آڈٹ دوران 10 لاکھ 72 ہزار روپے کی رسیدیں بھی فراہم نہیں کی گئیں،10 لاکھ 86 ہزار روپے کے آئی ٹی آلات ہائیکورٹ کی منظوری کے بغیر خریدے گئے اورقانون کی کتابیں خریدنے کے لئے 7 لاکھ 32 ہزار 790 روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -