تعطیلات میں کلاسز اور امتحان لینے کیخلاف دائردرخواست،پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جواب داخل کرانے کے بعد خارج

تعطیلات میں کلاسز اور امتحان لینے کیخلاف دائردرخواست،پنجاب یونیورسٹی کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے طالب علم عمار اسد کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات میں کلاسز اور امتحان لینے کے خلاف دائردرخواست یونیورسٹی کی جانب سے جواب داخل کرانے کے بعد خارج کردی۔ پنجاب یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی اپنے ایکٹ کے تحت کام کرتی ہے، امتحان سے بچنے اور تاخیر کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔

درخواست گزار طالب علم کا موقف تھا کہ 4 جون سے 14 اگست تک کی تعطیلات کا اعلان کیا گیاہے، جامعہ پنجاب کی جانب سے حکومتی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،نئے نوٹیفکیشن میں یکم جولائی سے 30 اگست تک تعطیلات دی گئیں جبکہ حکومت سے4 جون سے 14اگست تک اعلان کر رکھا ہے، جامعہ پنجاب میں تعطیلات کے باعث ہوسٹل اور مس بھی بند ہونے سے طلباء مشکلات سے دوچار ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ خلاف ضابطہ لئے جانے وا لے امتحانات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -