ایف سی سی یوسکول آف لائف سائنسز میں فوڈ سیکورٹی مینجمنٹ پروگرام

ایف سی سی یوسکول آف لائف سائنسز میں فوڈ سیکورٹی مینجمنٹ پروگرام

  

لاہور(پ ر)سکول آف لائف سائنسز (SLS) نے فارمین کرسچین کالجز فوڈ سیکورٹی مینجمنٹ ڈپلومہ پروگرام کے آغاز پرایف سی سی یومیں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ ایس ایل ایس کی جانب سے یہ پروگرام سینٹر فار پبلک پالیسی اینڈ گورننس، اسکول آف مینجمنٹ اور ڈیپارٹمنٹس آف اکنامکس اینڈ سوشیالوجی کے تعاون سے پیش کیا جا رہا ہے۔ چھ ماہ دورانیہ پر مشتمل بین المضامین پوسٹ گریجویٹ پروفیشنل ڈپلومہ مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومت، محکمہ زراعت، فوڈ اینڈ لائیو اسٹاک، فوڈ انڈسٹری، کراپ لائف پاکستان ایسوسی ایشن، یو این ایجنسیوں اور ورلڈ بینک کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی اور پروگرام کے موضوعات اور نصاب کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فوڈ سیکورٹی میں خوراک کی دستیابی اور عوام تک اس کی رسائی شامل ہیں۔ یہ متنوع عناصر ہیں جن سے نمٹنے کے لئے مختلف بین المضامین سوچ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے پائیدار زراعت کے تناظر میں تربیت یافتہ ماہرین کی اشد ضرورت ہے جو خوراک کی دستیابی، جدید ٹیکنالوجیز، مارکیٹنگ اور سپلائی چین کے حوالے سے مہارت رکھتے ہوں، اس کے علاوہ خوراک تک عوام کی رسائی آسان بنانے کے لئے مختلف ریگولیٹری طریقہ کار اور پروٹوکولز واضع کرنے کی ضرورت ہے۔ چھ ماہ کے ڈپلومہ

مزید :

کامرس -