کالے ہرن کا شکار، پابندی کے لئے دائر درخواست پر2ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کالے ہرن کا شکار، پابندی کے لئے دائر درخواست پر2ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن کی جانب سے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 2ماہ میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے،عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ کالے ہرن کی حفاظت کے لئے کیا اقدامات اورکالے ہرن کے شکار کے خلاف کیا احتیاطی تدابیر استعمال کی جائیں؟
جس پر ڈاکٹر پرویز حسن نے عدالت کو بتایا کہ ہم پورا معائنہ کررہے ہیں کہ بہاولپور میں کالے ہرن کی تعداد کتنی ہے،ہمیں علاقے کے معائنہ کے لئے وقت درکارہے وقت کی مہلت دی جائے۔

مزید :

علاقائی -