پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو ادائیگی معاملات کے حل کیلئے مہلت

پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو ادائیگی معاملات کے حل کیلئے مہلت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سرداراحمد نعیم پر مشمل ڈویژن بنچ نے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک عمار ہائیکورٹ میں دئیے گئے بیان حلفی سے منحرف ہونے کے معاملہ پرسوسائٹی کے مالک عمار کو معاملہ طے کرنے کے لئے یکم جولائی تک مہلت دے دی۔سوسائٹی کے مالک عمار کی طرف سے وکیل نے پیش ہوکر مہلت طلب کی،درخواست گزارزاہدہ نسیم سمیت دیگر متاثرین نے داد رسی کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھاہے کہ انہوں نے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی سیکٹر ایف تھری میں ساڑھے 16لاکھ روپے میں 3 مرلہ کے پلاٹ خریدے، پلاٹوں کی قیمت وصول کرنے کے باوجود سابق سینیٹر گلزار کے بیٹے عمار نے پلاٹ نہیں دیئے، ایک ہی جگہ دکھا کر ہزاروں لوگوں سے فراڈ کرنے پر نیب نے عمار کو گرفتار کرلیا،عدالت عالیہ نے 6 ماہ میں پلاٹ یا رقم واپس کرنے کے حلف پر ضمانت منظور کرلی تھی،سابق سینیٹر گلزار کے بیٹے عمار نے نہ پیسے واپس کئے اور نہ ہی پلاٹ دیئے ہیں، کارروائی کا حکم دیا جائے،سوسائٹی کے مالک عمار کی جانب سے وکیل نے پیش ہو کر معاملہ حل کرنے کے لئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -