توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی آرکیالوجی کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی آرکیالوجی کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی آرکیالوجی زاہد سلیم گوندل کو جواب داخل کرانے کے لئے 17 ستمبر تک مہلت دے دی۔درخواست گزار کٹاس راج مندر کے ملازم رانا مدثر اقبال کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ آرکیالوجی میں طویل عرصے ملازمت کرنے کے باوجود اسے ریگولر نہیں کیا گیا،عدالت نے ڈی آرکیالوجی کو ریگولر کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا۔

مزید :

علاقائی -