بینکنگ عدالتوں میں آتشزدگی کام تاحال نا مکمل

بینکنگ عدالتوں میں آتشزدگی کام تاحال نا مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)دو ماہ قبل بینکنگ عدالتوں میں لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت کی تزین وآرائش کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکاہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملنے پر ججوں کے چیمبرزاورعدالتی عملے کے کمروں کی بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔
،یادرہے کہ مال روڈ پر فیڈرل گورنمنٹ کی عمارت میں بینکنگ کی 7عدالتیں کام کررہی ہیں، 2 ماہ قبل بلڈنگ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے بلڈنگ کا نصف حصہ جل گیا تھا،جس میں ججوں کے چیمبرزاورعملے کے کمرے شامل تھے،آگ لگے 2 ماہ ہو گئے لیکن ابھی تک بلڈنگ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل نہیں ہوسکاہے، ججوں کے چیمبرزمیں دوسری جگہ سے تارلگا کربجلی فراہم کرنا پڑرہی ہے،واضح رہے کہ ایڈمن جج کی طرف سے متعددبارہا فیڈرل گورنمنٹ سے فنڈزکا تقاضا کیاگیا لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

مزید :

علاقائی -