تاجررہنماکاشف صابرانی کی والدہ انتقال کرگئیں

تاجررہنماکاشف صابرانی کی والدہ انتقال کرگئیں

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین اور سندھ تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین معروف تاجر رہنمامحمدکاشف صابرانی اور محمدسلما ن صابرانی کی والدہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی فاتحہء سوئم آج بروز منگل بعدنمازمغرب تاعشاء امیر حمزہ مسجد ناظم آباد نمبر2میں ہوگی،ان کی نمازجنازہ اور تدفین میں تاجر برادری، کاروباری،مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور شخصیات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔مرحومہ کافی عرصے سے علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔محمدکاشف صابرانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزرمحمدشکیل قاسمی، مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی محمدسلیم خان قادری ترابی، پیس کمیٹی کے ناصرحسین خان،پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ،وائس آف کراچی فورم کے چیئرمین واحدعلی خان،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسید سہیل عابدی، حمید میمن ودیگر نے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبلندیء درجات کی دعاکی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -