سندھ حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے،ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے،ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئروزیراورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت کے خلاف کافی عرصے سے سازش کی جا رہی ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی،ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا۔سندھ اسمبلی میں میڈیاسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کے لئے من گھڑت باتیں پھیلائی جا رہی ہیں،خدا نخواستہ وزیر اعلی کی گرفتاری کا معاملہ نہیں آئے گا۔سندھ حکومت سب سے زیادہ مضبوط حکومت ہے۔ناصر حسین شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ کسی صورت بھی وزیر اعلی کے عہدے کے لیے امیدوار نہیں ہیں۔ اگر ایسی صورتحال پیش آئی بھی تو عذرا پیچوہو سمیت سینئرز رہنما موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں کسی ڈاکو کے لیے سب جیل قائم نہیں کررہے۔