پاکستانی ٹیم سے تو اچھی کرکٹ گلی کے لڑکے کھیلتے ہیں،کوکب اقبال

پاکستانی ٹیم سے تو اچھی کرکٹ گلی کے لڑکے کھیلتے ہیں،کوکب اقبال

  

کراچی (پ ر)کنزیومرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین کوکب اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سے تو اچھی کرکٹ گلی کے لڑکے کھیلتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر بار میچ ہار کر کرکٹ ٹیم نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا قومی گیم ہاکی کا تو پہلے ہی بیڑا غرق ہو چکا ہے اب کرکٹ ٹیم نے بھی ملک کا نام بدنام کردیا ہے کوکب اقبال نے کہاکہ کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر پوری قوم کو بڑی مایوسی ہوئی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے مگر وہ کوئی کارکردگی نہ دیکھا سکے اور اب پاکستان خالی ہاتھ آئیں گے اور نئی نئی تا و یلیں پیش کریں گے کہ یوں ہوتا تو یوں کرتے اور یوں ہوتا تو یوں ہو جا تا انہوں نے کہاکہ یہ سب بکواس ہے جس طرح پورے پاکستان میں کرپشن کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بھی کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئے ورنہ یہ میچ ہارتے ہی رہیں گے اور ملک کا نام خراب کرتے رہیں گے کوکب اقبال نے کہا کہ پوری کرکٹ ٹیم نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پوری کرکٹ ٹیم کو معطل کرکے نئی کر کٹ ٹیم تشکیل دی جائے بلکہ پی سی بی کا پورا ڈھانچہ ہی تبدیل کر دیا جائے اور کرکٹ سے سیاست،سفارش،گروپ بندی اور دیگر جرائم کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ بات نہایت افسوس کی ہے کہ ہماری کرکٹ ٹیم ہر بار ہارجاتی ہے اور سٹے باز جیت جاتے ہیں کوکب اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام کئی کئی گھنٹے لگاکر میچ د یکھتی ہے مگر ہر باررزلٹ صفر ہی آتا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -