انسداد پولیو مہم شروع کمشنر کراچی نے افتتاح کیا

انسداد پولیو مہم شروع کمشنر کراچی نے افتتاح کیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں انسداد پولیو مہم کاآغاز ہوگیاہے۔کمشنرکراچی افتخار شالوانی نے پیرکومہم کا افتتاح کیا،مہم 23 جون تک جاری رہے گی۔ جس میں پندرہ لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم 105 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جارہی ہے۔ سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں مہم میں سات ہزار سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غربی زاہد حسین میمن،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹر شفیق احمد،مدرسہ معاذ بن جبل کے مفتی کبیر مینگل، جامعہ محمودیہ کے مفتی حافظ الرحمن رحمانی، محکمہ صحت کے افسران اور عالمی پارٹنرز کے نمائندے اور دیگر بھی مو جو د تھے کمشنر نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی کے لوگوں کا تعاون حاصل ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -