فوزیہ وہاب کی برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب کاانعقاد

فوزیہ وہاب کی برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب کاانعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء فوزیہ وہاب کی برسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری کی رہائش گا ہ شاہ فیصل کالونی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد،مرحومہ کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خواتی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں رہنماؤں،کارکنان اور خواتین کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم الدین انصاری نے کہاکہ فوزیہ وہاب نے ہمیشہ نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ سیاست کی ہے فوزیہ وہاب اپنی ذات میں انجمن اور جمہوری جدو جہد کا نشان تھیں فوزیہ وہاب پیپلز پارٹی ہی نہیں دیگر جماعتوں کے کارکنان کی ہر دلعزیز رہنماء تھیں سلیم انصاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فوزیہ وہاب مرحومہ کی درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -