اے این پی کی جانب سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کا انعقاد

اے این پی کی جانب سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شدید گرمی کے پیش نظر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے شہر بھرمیں ٹھنڈے پانی کے کیمپ لگائے گئے۔عوامی نیشنل پارٹی گلشن حدید وارڈ کی جانب سے بھی گلشن حدید موڑ پر کیمپ لگایا گیا۔کیمپ میں وارڈ صدر سجاد خان،جنرل سیکریٹری عارف محسود اور ممبر سندھ کونسل منور خان ودیگ کارکنان پورا دن کیمپ میں موجود رہے اور مسافروں کو ٹھنڈا پانی اور شربت پلانے کا سلسلہ جاری رہا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ ہم اپنے خدائی خدمتگاری کے نظریہ پر عمل کرتے رہیں گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے کاکنوں نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ جب جب پارٹی قیادت عوام کی قدمت کا کہے گی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور قیادت کے ہمراہ پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔سخت گرمی میں پانی کے بحران نے مزید مشکلات کھڑی کردی ہیں ۔عوام نیشنل پارٹی گلشن حدید کے صدر سجاد خان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور عوامی خدمت ہی ہمارا منشور ہے۔جبکہ ممبر سندھ کونسل منور خان نے کہا کہ علاقے کے بلدیاتی نمائندوں کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ اس میں ناکام رہے۔سڑکوں کی حالت خستہ ہے علاقے میں کوئی سرکاری اسپتال نہیں نہ ہی کوئی سرکاری کالج ہے، عوام ہمیں موقع دے ہم علاقے کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ کیمپ میں موجود اے این پی کے کارکنان عارف محسود،گوہر خان،عقیل تنولی،سجاد آفریدی و دیگر کا کہناتھا کہ ہم آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور نام نہاد عوامی نمائندوں کو گھر بھیجیں گے اور منتخب ہو کر عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کریں گے۔علاقے کی نامور سماجی شخصیت محمد شفیق نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور عوامی نیشنل پارٹی کو مثبت کاموں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -