سمندری طوفانوایو کا سسٹم کمزور کراچی کا موسم معمول پر آگیا

سمندری طوفانوایو کا سسٹم کمزور کراچی کا موسم معمول پر آگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمندری طوفان وایو کا سسٹم کمزور پڑتے ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی، شہر میں پیرکودرجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان وایو کا سسٹم کمزور پڑگیا اور کراچی کا موسم معمول پر آگیاہے،پیرکو شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہاجب کہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی،ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے، موسم کی تبدیلی سے گرمی سے ستائے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم معتدل رہے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -