نیسلے پاکستان کی جانب سے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے منایا

نیسلے پاکستان کی جانب سے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے منایا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صارفین کی صحت کی حفاظت اور کھانے کی حفاظت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے، نیسلے پاکستان نے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) لیبز لاہور میں ”ورلڈ فوڈسیفٹی ڈے“ منایا۔یہ تقریب پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) ، منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد(UAF) ، یونیوسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور (UVAS) اور پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹس اینڈ ٹیکنالوجسٹس(PSFST) کے تعاون سے منعقد ہوئی۔اس تقریب نے پاکستان میں خوراک کے تحفظ کے قواعد کی ضرورت پر روشنی ڈالی، تاکہ صارفین کی صحت اور ان کی خوراک کے معیار کو یقینی بنا یا جاسکے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”اس سال، ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کا موضوع ہے "Everyone's Business" ، جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ حکام کو سائنسی اصولوں پر مبنی فوڈ سیفٹی رولز کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ڈاکٹر فرحت جمیل،، نیسلے پاکستان کے ہیڈ برائے ریگولیٹری اینڈ سائنٹفک افیئرز نے کہا: ”دنیا کی سب سے بڑی خوراک اور مشروبات کمپنیوں میں سے ایک ہونے کے ناطے، صارفین کے لئے محفوظ مصنوعات فراہم کر نا نیسلے کے عالمی عزم کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -