مریم نواز کو نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر جواب طلب

مریم نواز کو نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر جواب طلب

  

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر مریم نواز اور(ن) لیگ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25جون تک ملتوی کردی۔پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف دائر درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزاروں کی طرف سے وکیل حسن مان پیش ہوئے جبکہ مریم نواز کی طرف سے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون پیش ہوئے، ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ انہیں ابھی تک پٹیشن کی کاپی نہیں دی گئی، کاپی ملنے کے بعد ہی جواب جمع کرائیں گے۔ ہمیں نوٹیفکیشن اور پٹیشن کی کی کاپی فراہم کی جائے،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ کہ ن لیگ کے وکیل کو پٹیشن کی کاپی فراہم کی جائے، الیکشن کمیشن نے معاملے کی سماعت 25جون تک ملتوی کر دی۔

مریم نوازجواب طلب

مزید :

صفحہ اول -