پاکستان اور اٹلی کے درمیان مضبوط قریبی تعلقات ہیں،گورنر سندھ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان مضبوط قریبی تعلقات ہیں،گورنر سندھ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مضبوط قریبی تعلقات ہیں،قونصل جنرل انا رو فینو کی کوششوں سے دونوں ممالک مزید قریب آرہے ہیں،وہ مقامی ہوٹل میں اٹلی کے73 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،اس موقع پرکراچی میں تعینات قونصل جنرل نے بھی اظہار خیال کیا،تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی،گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قومی دن کے موقع پراٹلی کے قونصل جنرل اور عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ تقریب میں شریک لوگ اٹلی کے ذائقہ دار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضروت ہے،پاکستان خاص کر سندھ میں پاور سیکٹر اور آٹو موبل سیکٹر میں سرمایہ کی جاسکتی ہے،قونصل جنرل انارو فینو نے گورنر سندھ سمیت شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے محکمہ آثار قدیمہ اٹلین محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم کے ساتھ ملکر بھمبھور میں منفرد آثار قدیمہ کا مقام دریافت کیا ہے،توقع کرتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے آثار قدیمہ کے ماہرین مزید بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے،قونصل جنرل نے کہا کہ اٹلی پاکساتن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اور سیاحت سمیت ہر شعبے میں تعاون کرنے کو تیار ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ ایک تاریخی مقام ہے،اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -