مشیراطلاعات نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی

مشیراطلاعات نے پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پیرکواپنے بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر بہت افسوس ہے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندان کی مالی معاونت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، پولیس اہلکاروں کی شہادت سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم آج بھی دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ان کی فیملی کا مکمل خیال حکومت سندھ رکھے گی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کے سیاسی یتیموں کی بیان بازی ہوا میں تیر چلانے کے مترا دف ہے۔ جی ڈی اے وہ پٹے ہوئے مہرے ہیں جنہیں عوام مسترد کر چکے ہیں۔فردوس شمیم نقوی کس منہ سے وزیر اعلیٰ سندھ پر تنقید کررہے ہیں۔ چائنا کٹنگ کے دیوتاؤں میں فردوس شمیم نقوی کا نام سرِ فہرست ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل کہنا دراصل اپنی خجالت مٹانا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی اظہر من الشمس ہے اور حکومت سندھ کی کارکردگی کا اعتراف بین الاقوامی جریدہ " اکنامسٹ" میں موجود ہے۔ اگر تحریک انصاف کے راہنماؤں کو انگریزی آتی ہو تو " اکنامسٹ" کا مطالعہ کرلیں۔ جی ڈی اے کے سیاسی یتیم صرف عوام کو گمراہ کرسکتے ہیں کیو نکہ جی ڈی اے کی جڑیں عوام میں نہیں بلکہ ٹکسال میں جا ملتی ہیں۔ پیسے اور اقتدار کے پجاریوں کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی بیان بازی سے قبل کچھ مطالعہ کرلیا کریں تو بہتر ہوگا۔ تحریک انصاف اور جی ڈی اے کا گٹھ جوڑ صرف اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔ ماضی کے سیاسی یتیم آج سندھ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی دکان سجا رہے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی پہلے اپنی پارٹی میں اخلاقی تربیت کا انتظام کریں۔ جی ڈی اے دراصل گرینڈ ڈائی ورجن Diversion الائنس ہے جسے عوام خو ب جانتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -