گھوٹکی ضمنی انتخاب،سندھ کے ایک اوروزیرنے استعفیٰ دے دیا

گھوٹکی ضمنی انتخاب،سندھ کے ایک اوروزیرنے استعفیٰ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گھوٹکی ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے حکومت سندھ کے ایک اوروزیرنے استعفیٰ دے دیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے صوبائی وزیر برائے کوآپریٹو لائیواسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری خان پتافی کو این اے 205 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہرکا کورنگ امیدواربننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس کے بعدعبدالباری پتافی نے صوبائی وزیرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ گھوٹکی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 کے ضمنی انتخاب کے معرکہ میں ہرقیمت پرکامیابی حاصل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی نگاہیں انتخابی دنگل پرمرکوز کرلی ہیں اورپیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارمحمد بخش مہرکی ممکنہ نااہلی یا کاغذات نامزدگی منظورنہ ہونے کے باعث عبدالباری خان پتافی کو ان کا کورنگ امیدوارنامزد کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عبدالباری خان پتافی سندھ کابینہ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔یہ نشست سردار علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔دریں اثنا وزیراعلی نے گورنر سندھ کو استعفے سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 132(3) کے تحت ان کا استعفی منظور کر لیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -