گرفتاریوں پر پیپلزپارٹی کا23جون کو یوم احتجاج منانے کااعلان

گرفتاریوں پر پیپلزپارٹی کا23جون کو یوم احتجاج منانے کااعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی اعلی قیادت کی گرفتاریوں پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 23جون کو یوم احتجاج منائے گی اس موقع پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی،جیالوں نے کراچی میں آصف زرداری کے حق میں وال چاکنگ بھی کردی ہے۔پارٹی حکام کے مطابق 23جون کو کراچی کے مختلف اضلاع سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی، مرکزی ریلی پیپلزسیکرٹریٹ سے پریس کلب تک نکالی جائے گی۔ریلی میں ارکان اسمبلی،سینیٹرز مرکزی وصوبائی رہنما شریک ہونگے، صوبے کے دیگر اضلاع اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مرحلہ وار احتجاجی مظاہرے کیے جائینگے۔دوسری جانب جیالوں نے کراچی میں آصف زرداری کے حق میں وال چاکنگ کردی ہے، دیواروں پر ایک زرداری سب پہ بھاری کانعرہ لکھاگیاہے۔

مزید :

صفحہ اول -