قومی رضا کار پولیس کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

قومی رضا کار پولیس کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور قومی رضا کار پولیس نے تنخواحوں کی عدم ادئیگی اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلی کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت محمد عثمان،اشرف خان اور دیگر کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2000 سے پہلے رضا کار ر فورس بنائی گئی تھی مگر پیچھلے 7 سالوں سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملی جبکہ ہم جیب سے اپنا گزر بسر کرتے ہے جو اب ہمارے لئے جاری رکھنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ ہم اٹھ سوں کے قریب رضاکار فورس ہے جنکو حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی اور ہم اپنی مدد اپ کے تحد خدمات دیتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی طرح ہمیں مراعات نہیں ملتی اور پھر بھی ہم اپنی ڈیوٹی بھرپور طرح سے سر انجام دیتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سرکاری لائسنس,حکومت کی طرف سے جاری 12000 تنخوا اور ڈیوٹی کے دوران استعمال ہونے والی ضروری اشیاء مہیاء کئے جائے تاکہ ہم اپنی ڈیوٹی اچھی طریقے سے انجام دے سکے بصورت دیگر احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -