مردان ، غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائیٹوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ، 3سیل مالکان گرفتار

مردان ، غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائیٹوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ، 3سیل مالکان گرفتار

  

مردان ( بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ،منظوری کے بغیر چلنے والے مزید 3ہاو¿سنگ سوسائٹیز کو سیل کرکے مالکان گرفتارکرلیے گئے پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر اسد اللہ نے کمشنر مردان مطہر زیب او رڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر کی ہدایات پر کاٹلنگ روڈ پر قائم این او سی کے بغیر چلنے والے تین ہاو¿سنگ سوسائیٹیوں کو بند کردیا ان سوسائیٹیوں کے فلکس ،بل بورڈز اور دیگر اشتہاری مواد اتار کرقبضے میں لے لی گئیں اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ کے ہمراہ پولیس اور ٹی ایم اے اہلکاربھی ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایاکہ یہ کاروائی کاٹلنگ روڈ پر کی گئی جن ہاو¿سنگ سوسائیٹیوں کو بند کیاگیا ہے ان میں نیو گارڈن ہاو¿سنگ بندکئے جانے والے الونی ،امن کالونی اورحیدرکالونی شامل ہے انہوںنے کہاکہ یہ سکیمیں ٹی ایم اے کی منظوری اور این او سی کے بغیر چل رہے تھے انہوںنے کہاکہ گرفتار مالکان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے عوام سے کہاگیاہے کہ وہ بلااجازت چلنے والے ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کسی قسم لین دین نہ کریں ۔

مزید :

صفحہ اول -